ٹوکیو (نیٹ نیوز) گزشتہ دنوں قاتلانہ حملے میں ہلاک ہونے والے جاپان کے سابق وزیراعظم شنزوابے کی آخری رسومات ادا کر دی گئیں۔ شنزوابے کی آخری رسومات میں ان کی اہلیہ، خاندان کے قریبی اراکین، جاپان کے موجودہ وزیراعظم فیومیو کیشیدا اور سینئر پارٹی اراکین نے شرکت کی۔ شنزوابے کے جنازے میں سیاہ لباس میں ملبوس ہزاروں افراد نے شرکت کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ جبکہ جاپانی پولیس نے اعتراف کیا ہے کہ سابق جاپانی وزیراعظم شنزوابے جنہیں جمعہ کو جنوبی شہر نارا میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا کی سکیورٹی میں خامیاں تھیں۔ نارا پولیس کے سربراہ تومواکی اونیزوکا نے کہا کہ یہ ناقابل تردید ہے کہ سکیورٹی میں مسائل تھے۔
سابق جاپانی وزیراعظم کی آخری رسومات ادا، سکیورٹی میں خامیاں تھیں: پولیس
Jul 13, 2022