اسلام آباد(وقائع نگار)ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے وفاقی دارالحکومت میں کاروباری مراکز کے اوقات کار رات نو بجے بحال کرنے کا حکم دے دیا ہے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد) کے 11 جولائی کے نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد میں تمام قسم کا کاروبار رات 9 بجے تک کھلا رہے گا۔ ریسٹورنٹس ہوٹلز اور جوس سینٹرز رات ساڑھے گیارہ بجے تک کھلے رہیں گے۔
اسلام آباد میں کاروباری مراکز کے اوقات رات9 بجے بحال کرنے کا حکم
Jul 13, 2022