لاہور (کامرس رپورٹر + اپنے نامہ نگار سے) وفاقی و صوبائی سرکاری محکمے اور دفاتر عیدالاضحی کی تعطیلات کے بعد دوبارہ کھلیں گے۔ حکومت کی جانب سے عیدالاضحی کی مناسبت سے 8 سے 12 جولائی تک تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا۔ بنک اور مالیاتی ادارے عید کی تعطیلات کے بعد آج دوبارہ کھلیں گے۔