مہنگائی‘ لمپی سکن‘ ذبح کئے گئے جانوروں کی تعداد میں 30 فیصد تک کمی: ٹینریز ایسوسی ایشن


لاہور (کامرس رپورٹر) ملک میں اس سال گائے میں لمپی سکن بیماری اور مہنگائی کے باعث عیدالاضحی کے موقع پر گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال ذبح کئے گئے جانوروں کی تعداد میں 28  سے 30 فیصد کمی ہوئی ہے۔ پاکستان ٹینریز ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین آغا سعیدین نے کہا ہے کہ اس سال 59 لاکھ جانوروں کی قربانی کی گئی جن کی کل مالیت 325 ارب روپے جبکہ 59  لاکھ جانوروں کی کھالوں کی کل مالیت 4.55  ارب  رہی۔ ذبح کئے گئے جانوروں میں 20 لاکھ گائے‘ 20 لاکھ بکرے‘ 8 لاکھ چھترے اور ایک لاکھ اونٹ شامل۔ گائے کی اوسط قیمت 90 ہزار روپے اور اس کی کھال کی قیمت 1800 روپے۔ بکرے کی اوسط قیمت 35 ہزار روپے جبکہ اس کل کھال کی اوسط قیمت 220  روپے رہی۔ چھترے اور بھیڑوں کی اوسط قیمت 250 روپے رہی۔ عیدالاضحی کے موقع پر 5 لاکھ جانوروں کی خریدوفروخت‘ ٹرانسپورٹیشن‘ جانوروں کی خوراک‘ کھالوں کے کاروبار کا مجموعی حجم 500 ارب روپے کے لگ بھگ رہا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...