کرونا: ایک جاں بحق ، سعید غنی پھر متا ثر، کراچی میں شرح سب سے زیادہ 39.5فیصد

Jul 13, 2022


اسلام آبا+ کراچی (خبر نگار+ آئی این پی+ شنہوا)  چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کرونا سے ایک مریض جاں بحق ہوا جبکہ 277 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق چار ہزار چار سو چھیالیس کرونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 277 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔ کرونا کیسز کی شرح 5.46 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ متاثرہ 141مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ملک بھر میں کرونا سے سب سے زیادہ متاثر شہر قائد ہوا ہے۔ کیسز کی شرح سب سے زیادہ کراچی میں 39.46 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ اسلام آباد میں شرح 7.69 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ حیدر آباد میں شرح 5.17 فیصد رہی۔ لاہور میں شرح 4.65 فیصد رہی۔ پشاور میں شرح 3.93 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ کراچی میں چوبیس گھنٹوں کے دوران شرح میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں  کے دوران کراچی میں 408 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 161 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔ پی پی رہنما سعید غنی پھر وائرس کا شکار ہو گئے۔ امریکہ میں نوول کرونا وائرس کے نئے کیسز میں 70 فیصد سے بھی زائد اومی کرون کے تازہ ترین اور سب سے متعدی ذیلی  ویرئنٹ بی اے 5 اور بی اے 4 ہیں جس کے سبب ملک بھر میں کیسز اور ہسپتالوں میں داخلوں میں اضافہ ہوا ہے۔ 

مزیدخبریں