مری میں اب تک سیاحوں کی 5700سے  زائد گاڑیاں داخل ہو چکی ہیں:سی ٹی او


مری(نامہ نگار خصوصی )آر پی او، سی پی اواور سی ٹی او راولپنڈی عیدکے تیسرے دن مری میں موجود رہ کر تمام انتظامات کی خود نگرانی کر رہے ہیں،سی پی او کے مطابق مری میں اب تک سیاحوں کی 5700سے زائد گاڑیاں داخل ہو چکی ہیں۔سی پی او راولپنڈی سید شہزاد ندیم بخاری ،ٹریفک و ٹورازم پولیس کی بہترین حکمت عملی کی بدولت ٹریفک کی روانی کو برقرار ہے ،سی ٹی اونوید ارشاد نے کہا کہ مری کی تمام شاہراہیں سیاحوں کیلئے کھلی ہیں اور ٹریفک معمول کے مطابق ہے ،ٹریفک و ٹورازم پولیس کی کوآرڈینیشن کی بدولت مری کی کسی شاہرا ہ پر رش نہیں بننے دیا گیا،سی ٹی او نے مری آنیوالے سیاحوں کو ہدایت کی ہے کہ ڈبل لائن بنانے اور غلط اوور ٹیکنگ سے گریز کریں،ٹریفک پولیس پارکنگ کی کمی کے باعث گاڑیوں کو سنگل لائن میں پارک کروایا جا رہاہے۔یہاں یہ امر قابل زکر ہے کہ عید کے تیسرے روز بھی یہاں سیاحوں کی تعداد سے پولیس ،ضلعئی انتظامیہ اور مقامی انتظامی  اہلکاروں کی تعداد کم ہی نظر آئی ۔ 

ای پیپر دی نیشن