ملتان،میاں چنوں،خانیوال ،مخدوم رشید ،کرمپور،وہاڑی ،بوریوالہ،کہروڑپکا،کوٹ ادو،خان گڑھ(خبر نگار خصوصی،خبر نگار،نامہ نگار ، نمائندہ نوائے وقت ،نیوز رپورٹر،نمائندہ خصوصی)ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی جانب سے عیدالاضحی پر آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے حوالے سے مجموعی طور پر صورتحال بہتر رہی عید صفائی آپریشن کو کامیابی سے ہم کنار کرنے پر کمپنی ورکرز اپنے اپنے علاقوں میں سڑکوں پر مارچ کیا۔۔وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے کامیاب عید صفائی آپریشن پر کمپنی ورکرز کو مبارکباد دی ہے۔عید صفائی آپریشن میں زبردست کامیابی پر ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے ورکرز نے جشن منایا۔مشینری پر مشتمل گاڑیوں اور ورکرز نے اپنے اپنے سیکٹر میں شاہراہوں پر مارچ کیا۔ کمپنی ورکرز نے کامیابی پر ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔ گھنٹہ گھر میں منعقد ہونیوالے ورکرز مارچ میں کمشنر عامر خٹک،ڈپٹی کمشنر محمدطاہر وٹو اور سی ای او امیرحسن نے شرکت کی۔گھنٹہ گھر کے تاجروں نیکمشنر، ڈپٹی کمشنر اور سی ای او امیر حسن اور ورکرز کو بھی پھولوں کے ہار پہنائے۔اس موقع پر انتظامیہ کی جانب سے تمام کمپنی ورکرز کے لئے تنخواہ کے برابر بونس دینے اور بدھ کے دن چھٹی دینے کا اعلان کیا گیا۔کمشنر عامر خٹک نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بہترین کارکردگی پرڈپٹی کمشنر طاہر وٹو اور سی ای او امیر حسن کو خراج تحسین پیش کیا اور کامیاب عیدصفائی اپریشن پر ورکرز کو مبارکباد دی۔کمشنر نے شہر سے متصل اربن رول یونین کونسلوں کے باسیوں کو بھی خوشخبری سنا دی اور بتایا کہ قاسم بیلہ،مظفر آباد،ڈیرہ محمدی اور دیگر علاقوں کو ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی حدود میں شامل کیا جائے گا ،اندورن شہر کے رہائشی جمشید قریشی نامی شہری نے ورکرز پر پھول نچھاور کر دئے۔میاں چنوں،خانیوال میںضلعی انتظامیہ کا عید صفائی آپریشن کامیابی سے ہمکنار ہوگیا، جس پر ڈپٹی کمشنر شاہد فرید نے ورکرز کو ہالف تنخواہ بطور اعزازیہ دینے کا اعلان کیا ہے-ڈپٹی کمشنر شاہد فرید کی زیر نگرانی لوکل گورنمنٹس کی جانب سے خصوصی آپریشن کے اختتامی اوقات میں خصوصی فلیگ مارچ کیا گیا-ڈپٹی کمشنر نے ایڈمنسٹریٹر عمر افتخار شیرازی کے ہمراہ ورکرز سے ملاقات کی انہیں شاباش دی اور مٹھائی تقسیم کی-میونسپل کمیٹی میاں چنوں کی جانب سے ورکرز کو لنچ دیا گیا جبکہ جہانیاں کبیروالا ، تلمبہ ، عبدالحکیم میں بھی فلیگ مارچ کیا گیا،مخدوم رشیدیو سی 118 بوٹے والہ کا عملہ صفائی تحصیل بھر میں اول A.C صدر ملتان نے شاباشی اور نقد انعام سے نوازا،بوریوالا،کہروڑ پکا اور کوٹ ادومیںمیونسپل کمیٹی کے مثالی انتظامات ،عید کے تینوں روز میونسپل کمیٹی کا عملہ متحرک رہا،کء ٹن آلائشوں کے ڈھیر تلف کر دیئے، شہربھر کے گلی محلوں میں صفائی کا اعلیٰ معیار، شہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی، عوامی و سماجی اور شہری حلقوں کا خراج تحسین کیا اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو محمد عامر محمود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ کے عملے نے اپنے فرائض احسن طریقے سے سرانجام دیئے عید کے تیسرے دن بھی بلدیہ کا عملہ اپنے کام میں مصروف عمل رہاہے عید کے موقع صفائی کے مثالی انتظامات کرنے پر کوٹ ادو کے عوامی و سماجی اور شہری حلقوں نے میونسپل کمیٹی افسران اور عملہ صفائی کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔