بہاولپور(نیوز رپورٹر) بہاول پور پولیس نے غیر قانونی طور پر قربانی کی کھالیں اکھٹی کرنے پر 20 سے زائد مقدمات درج کرکے ان میں ملوث درجنوں ملزمان کو گرفتار کر لیا، جن کے قبضہ سے مختلف جانوروں کی درجنوں کھالیں برآمدکر لی گئیں، حکومت پنجاب نے عیدالاضحی کے موقع پر قربانی کی کھالیں اکھٹی کرنے کی واضح پالیسی جاری کی تھی،بلا اجازت اور غیر قانونی طورپر کھالیں اکٹھی کرنے والوں کے خلاف کارروائیوں کے احکامات جاری کیے گئے تھے،جس پر بہاول پور پولیس نے من وعن عمل درآمد کرتے ہوئے ایسے عناصر کے خلاف ضلع بھر میں متعدد ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمات درج کیے، جبکہ ڈی پی او نے متعلقہ ایس ایچ اوز کو بروقت کارروائیوں پر سراہا۔