رحیم یارخان(نمائندہ خصوصی)ریڈز پاکستان نے رحیم یارخان کے چائلڈ پروٹیکشن سنٹرمیں یتیم بچوں کے ساتھ عیدکاایک دن منایا، بچوں نے بہت خوشی کااظہارکیااورمیوزیکل چیئر،غبارے اڑانے جیسے گیمزکھیل کرعید کالطف اٹھایا اورمختلف تحائف اورکیک کی تقریب دیکھنے اور لنچ سے لطف اندوز ہوئے، اس موقع پربچوں میں عید کارڈزبھی تقسیم کیے گئے، ریڈز پاکستان نے پورادن ان کے ساتھ گزارا۔اس موقع پرریڈپاکستان کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرشاہدسلیم نے کہاکہ عیدالاضحیٰ کا پیغام یہی ہے کہ مسلمان کی زندگیاں اللہ کی رضا کے حصول کے لئے مخصوص رہیں ہمیں حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سنت کو سامنے رکھتے ہوئے دین کی خاطر تکالیف کو صبر و ہمت سے برداشت کریں اور عزم و استقلال کا دامن نہ چھوڑیںقربانی جذبہ ایثارمحبت اورتقویٰ کانام ہے۔اس موقع پرفیلڈ کوارڈینیٹر شفاقت سردارودیگرموجودتھے۔