اپنی خوشیوں میں دوسروں کو شریک اور حقوق اللہ کا خیال رکھنا ہوگا: مولانا اسمعیل


چنی گوٹھ (خبر نگار )حضرت مولانا محمد اسمعیل نے گورنمنٹ مڈل سکول چنی گوٹھ کے گراونڈ میں عید نماز کے مرکزی اجتماع سے اپنے خطاب میں کہا سنت ابرہیمی کی ادائیگی کے موقع پر ہم سب کو چاہئیے کہ دل سے نفرتیں ختم کردیں اور اپنی خوشیوں میں دوسروں کو شریک کر کے ان کے حسین لمحات کو خوشگوار بنائیں یتیموں مسکینوں اور غربا کے سروں پے دست شفقت رکھیں نمود نمائش سے پرہیز کریں حقوق اللہ اور حقوق العباد کا بطور خاص خیال رکھیں انھوں نے کہا کہ اپنی خوشیوں میں دوسروں کو شریک کرنا ہی حقیقی خوشی ہے۔

ای پیپر دی نیشن