ای سٹامپ ویب سائٹ  20 دنوں سے بند،جلد چلائی جائے:صدر  اشٹام فروشاں تحصیل احمد پور سیال

Jul 13, 2022


احمد پور سیال(نمائندہ نوائے وقت)صدر اشٹام فروشاں تحصیل احمد پور سیال چوہدری محمد عدنان سمیع نے اپنے ایک بیان میں کہا  ہے کہ سابقہ اور موجودہ پنجاب حکومت کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے پنجاب میں اسٹامپ وینڈر رل گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سابقہ اور موجودہ پنجاب حکومت نے مینول اشٹام ختم کرکے کمپیوٹرائز ای سٹیمپ کا اجراء کیا  20 دنوں سے ای سٹامپ ویب سائٹ بند جو کہ ابھی تک چالو نہیں ہو سکی جس کی وجہ سے اشٹام فروشوں کے چولہے ٹھنڈے ہو چکے ہیں اور نوبت فاقوں تک آن پہنچی ہے۔انہوں نے حکومت پنجاب سے مطالبہ ہے کہ جلد سے جلد ویب سائٹ چالو کی جائے۔

مزیدخبریں