آئی ایم ایف سے نکل کر خودداری سے جینا ہوگا : احمد عالم انور 


فیروزہ( نامہ نگار) سابق وزیر مملکت مخدوم سید احمد عالم انور نے کہا ہے ہمیں آئی ایم ایف سے نکل کر خودداری سے جینا ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے محسن آباد شریف میں عید ملن پارٹی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جاپان میں سونامی نے تباہی مچادی تھی متعدد ممالک نے امدادی پیکج کے سامان بھجوائے لیکن جاپان کے وزیر اعظم نے امداد لینے سے انکار کر دیا تھا اور کہا تھا ہم خود داری سے جینا چاہتے ہیں اپنی مدد آپ کے تحت اپنے پاؤں پر کھڑا ہوں گے۔ انہوں نے کہا قیام پاکستان سے اب تک 75 سال گزر گئے لیکن ہم مقروض ہیں حکمرانوں کو چاہئے کہ وہ اپنی تنخواہ کم کریں کفایت شعاری سے کام لیں اس وقت ہمارا ملک نازک ترین صورتحال سے دوچار ہے جب تک ہم خود داری نہیں سیکھیں گے ترقی کی منزل طے نہیں کر پائیں گے انہوں نے کہا کہ ہم انفرادی طور پر اصلاح معاشرہ کریں تاکہ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے مطابق زندگی بسر کر سکیں اس موقع پر فضل احمد سابق انسپکٹر امداد باہمی حافظ محمد اسماعیل سعیدی ابوبکر سمیت کثیر تعداد میں عقیدت مندوں مریدوں اور ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن