رحیم یارخان(نمائندہ خصوصی)پینی اپیل کینیڈا کے زیراہتمام ضلع رحیم یارخان میں مستحق افرادمیں قربانی کاگوشت تقسیم کیاگیا۔ضلعی صدرپینی اپیل کینیڈا ڈاکٹرسلیم کمبوہ اورالخدمت گروپ کے نائب صدروگروپ لیڈرپی پی 263چوہدری فہیم جمیل نے گوشت تقسیم کرنے کے موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پینی اپیل کینیڈاکی جانب سے 20 جانوروںکی قربانی کی گئی ہے عیدالاضحی خوشیوں، قربانی، ایثار اور محبت کا تہوار ہے اوردین اسلام غریب لوگوں کو خوشی کے تہواروں میںشامل کرنے کا درس دیتا ہے معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کو اپنی خوشیوں میں شامل کرنا ہی عید کا فلسفہ ہے اور ہمارا خلاقی،قومی اور دینی فریضہ ہے کہ ہم عید پر محروم طبقے کے ساتھ خوشیاں بانٹیںعید قربان کے فلسفے کو سمجھنے کی ضرورت ہے، عید قربان پیغام دیتی ہے کہ دین کیلئے اپنا سب کچھ قربان کیا جا سکتا ہے ہم سب کو چاہئے کہ سنت ابراہیمی کو فروغ دیتے ہوئے قربانی کا گوشت غربا مساکین اور یتیموں میں تقسیم کریںاس موقع پر معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کو شامل کرنا چاہیے سب کو عہد کرنا ہوگا کہ ہم اپنے اردگرد رہنے والے کمزور افراد کی بھرپور مدد کریں گے، اس موقع پرانہوں نے ضلع رحیم یارخان کے مختلف علاقوںمیں مستحق افرادمیں قربانی کاگوشت تقسیم کیا۔