خانیوال: ناصر پارک  سے سیوریج، بارش کا پانی 4 روزبعد بھی نہ نکالا گیا

خانیوال(نیوز رپورٹر ) طارق آباد ناصر پارک میں موجود سیوریج اور پارش کا پانی 4 روز قبل ہونے والی بارش کی وجہ سے نہ نکالا گیا اہل علاقہ طارق آباد اس پانی کی وجہ سے دور دراز عید نماز پڑھنے پر مجبور ہوگئے اہل علاقہ کے مطابق عید کی نماز اس ناصر پارک میں ہر سال ہوتی تھی ضلعی انتظامیہ کے نوٹس میں اس مسائل کے حوالے سے کئی بار شکایات درج کروائی گئی مگر انتظامیہ کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی اہل علاقہ کے مطابق اس صورتحال کی زمہ داری مقامی کی تھی مگر انتظامیہ کی ناقص پالیسیوں کے وجہ سے اہل علاقہ کو مشکلات کا سامنا رہا کمشنر ملتان سے اس بارے نوٹس لینا کا مطالبہ کیا۔ 

ای پیپر دی نیشن