سنت ابراہیمی اﷲ کی رضا کیلئے سب کچھ قربان کرنے کا درس دیتی ہے‘ سید علی حسین شاہ 


ملتان ( سماجی رپورٹر )درگاہ عالیہ سیدنا چادروالی سرکار رح کے سجادہ نشین صاحبزادہ پیرسیدعلی حسین شاہ نے کہا ہے کہ تعلیمات اسلامیہ کے مطابق عیدالاضحی کادن غمگساری غریب پروری اور نفرتوں کو ختم کرنے کا عظیم دن ہے غریبوں اور محتاجوں کو اپنی خوشیوں میں شامل کرنا ہی عیدالاضحی کی اصل خوشی ہے عیدالاضحی کا دن ہمیں حضرت سیدنا ابراہیم علیہ السلام کی اس عظیم قربانی کی یاددلاتا ہے جو انہوں نے اللہ رب العزت کی رضا اور خوشنودی کے حصول کے لیے اپنے لخت جگر حضرت سیدنا اسمعیل علیہ السلام کو اللہ کی بارگاہ میں پیش کیا ‘اللہ رب العزت کی بارگاہ میں تقوی و پرہیزگاری اور خلوص دل سے کی گئی قربانی قبول ہوتی ہے سنت ابراھیمی اللہ کی رضا کے لیے سب کچھ قربان کرنے کا درس دیتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد درگاہ عالیہ حضرت سیدنا چادر والی سرکاررح میں نماز عیدالاضحی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 

ای پیپر دی نیشن