دکانیں رات 9بجے بند کرنے کا  حکم آج سے دوبارہ نافذ العمل 

میاں چنوں (نمائندہ نوائے وقت) حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق رات 9 بجے دوکانیں بند کرنے کا حکم آج سے دوبارہ نافذ العمل ہو گا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا ہے کہ جن دکانوں کو کھولنے کی اجازت دی گئی تھی وہ کھلی رہیں گی جن دکانوں پر اس نوٹیفکیشن کا اطلاق ہوتا ہے وہ خود ہی اپنی دکانیں رات 9 بجے بند کر دیں اس نوٹیفکیشن پر عملدرآمد کروانے کیلئے انجمن تاجران انتظامیہ کی مدد کر کے قانون کے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف انتظامیہ کاروائی کرے گی۔

ای پیپر دی نیشن