ڈیرہ : ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ،ضلع کونسل اور دیگر بلدیاتی اداروں کا فلیگ مارچ


ڈیرہ غازی خان (بیورو رپورٹ)عید ایام کے دوران مثالی صفائی ہونے پر عوام کے ساتھ اظہار تشکر کیلئے ویسٹ منیجمنٹ کمپنی ،ضلع کونسل اور دیگر بلدیاتی اداروں کی مشینری کا فلیگ مارچ کیا گیا جس میں عملہ باقاعدہ یونیفارم میں ملبوس رہا۔ڈی جی خان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی ،ضلع کونسل اور دیگر بلدیاتی اداروں کی مشینری کا فلیگ مارچ کیا گیا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا ،سی ای او سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی طاہر جاوید انصاری ،ایس ای پبلک ہیلتھ ملک جواد کلیم اللہ ،مسلم لیگی رہنما سید عمران شاہ اور دیگر موجود تھے۔صفائی مہم میں استعمال ہونے والی تمام مشینری کو کچہری روڈ کھڑا کیا گیا اور فلیگ مارچ کرتے ہوئے شہر کا چکر لگایا گیا۔

ای پیپر دی نیشن