علی پور چٹھہ؍ وزیرآباد (نامہ نگاران) دوران واردات مزاحمت کرنے پر قتل یا دشمنی کا شاخسانہ، لندن پلٹ شخص کو قتل کر دیا گیا۔ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔ وزیرآباد کے نواحی علاقہ ڈھیلہ چٹھہ میں نامعلوم افراد نے لندن پلٹ شہری کو قتل کر دیا۔ مقتول عارف خان کچھ روز قبل ہی قربانی کے جانوروں کے کاروبار کے سلسلے میں وطن واپس آیا تھا جبکہ اسکے اہلخانہ لندن میں ہی مقیم ہیں۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ مقتول عارف خان نے اپنے آبائی گائوں میں ڈیرہ پر قربانی کے جانور پال رکھے تھے جنکی دیکھ بال اسکے ملازم کرتے تھے۔ مقتول اپنے اہلخانہ کو پردیس میں چھوڑ کر وطن میں عید گزارنے اور قربانی کے جانور فروخت کرنے آیا تھا کہ نامعلوم افراد نے گذشتہ شب گھر میں داخل ہو کر اسے قتل کر دیا۔ شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ قاتل مقتول سے رقم لوٹنے آئے تھے اور مزاحمت پر تشدد کر کے قتل کر دیا۔
لندن پلٹ قتل