سعودی وزیر صحت نے ریٹائرڈ خاتون ڈاکٹر  کورضا کاروں کی ماں کا لقب  دیدیا

ریاض (این این آئی)سعودی عرب کے وزیر صحت فہد الجلاجل نے   ریٹائرڈ خاتون ڈاکٹر  کورضا کاروں کی ماں کا لقب  دیدیا 65 سالہ خاتون رضاکار ڈاکٹر  نے ریٹائرمنٹ کے باوجود حجاج کی طبی دیکھ بھال جاری رکھی۔

وزیر صحت سے بات کرتے ہوئے رضاکارخاتون ڈاکٹر نے کہا کہ ریٹائرمنٹ صرف دفتر کے لیے ہے نہ کہ حاجیوں کی خدمت کے لیے ۔ اس پر وزیر صحت نے ریٹائرڈ خاتون ڈاکٹر کی حجاج کی خدمت اور ان کی صحت کی دیکھ بھال میں ان کی کوششوں کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ میں 41 سالہ رضاکار سے ملا اور میں نے سمجھا کہ اس سے زیادہ عمر کی خواتین رضا کار کم ہی ہوسکتی ہیں مگر مجھے حیرت ہوئی جب میں 65 سالہ ایک ریٹائرڈ خاتون ڈاکٹر سے ملا جوحجاج کرام کے لیے رضا کارانہ خدمات انجام دے رہی تھیں۔
سعودیہ ماں کا لقب 

ای پیپر دی نیشن