کراچی (نیوز رپورٹر) کراچی میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر کم سن بچوں کے سامنے والدین کو قتل کردیا۔ ایس پی فیضان علی کے مطابق امجد اور صائمہ کا آبائی تعلق فیصل آباد سے ہے اور انہوں نے پسند کی شادی کی تھی۔ دونوں 6 ماہ قبل ہی کراچی آئے تھے۔
فیضان علی کا مزید کہنا تھا کہ مقتول کے والد اتحاد ٹاؤن میں رہائش پذیر ہیں، مقتول امجد کباڑی مارکیٹ میں ویلڈنگ کا کام کرتا تھا، دونوں کی ایک بیٹی اور 3 بیٹے ہیں، سب سے بڑی بیٹی کی عمر 4 سے 5 سال کے درمیان ہے اور قتل کی واردات اس نے ہی دیکھی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلئے گئے ہیں، ملزمان کی تلاش جاری ہے، جلد ہی معاملے کے اصل حقائق اور اس میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔
ماں باپ قتل