لاہور( این این آئی)صدرفیلنگ ویلفیئر فائونڈیشن ، سابقہ آزاد امیدوار پی پی 183 را ئوعابد علی واجدنے کہاہے کہ معاشی بحران، سیاسی انتشار، اخلاقی انحطاط بڑھتا جارہا ہے، عالم اسلام کا اتحاد ہی مسلمانوں کے بحرانوںو مسائل کا حل ہے۔ انہوں نے کہاکہ ذوالحج کے اس واقعے میں حضرت ابرا ہیم ؑ کو اللہ پاک نے جس امتحان سے گزارا اور وہ اپنے عمل سے اس پر بالکل پورا اترے اس میں دیگر پہلوئوں کی طرح حضرت اسماعیل ؑ نے باپ کے حکم کی تعمیل، اطاعت اور فرمانبرداری کی وہ لازوال مثال پیش کی جس کی نظیر ملنی ناممکن ہے اور انہوں نے خود کو اللہ کی راہ میں ذبح ہونے کیلئے حاضر کردیا اور یوں اس واقعے کو اللہ کریم نے ایمان والوں میں قیامت تک کیلئے قربانی کی شکل میں جاری کرنے کا حکم دیا۔