ضمنی الیکشن:مسلم لیگ ن کے نامزداُمیدوارکامیاب ہونگے:قاسم فاروق

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے ضلعی صدرمیاں قاسم فاروق نے کہاہے کہ ضمنی الیکشن میں عوام بشریٰ بی بی اورفرح بی بی کوووٹ نہیں دیں گے۔ اللہ تعالیٰ کی مدداورعوام کی حمایت سے 20حلقوں میں مسلم لیگ ن کے نامزداُمیدوارکامیاب ہوں گے۔مہنگائی سے غریب عوام کو4سال تک تکلیف دینے والے موجودہ حکومت کی طرف سے بجلی کے 100یونٹ چھیننے کیلئے عدالت میں پہنچ گئے۔  ایسی جماعت کوکوئی ذ ی شعورووٹ نہیں دے گا۔عمران ٹولے کی اپنے کردارجھوٹ اورقوم کودھوکہ دینے کی وجکہ سے سیاست ختم ہوچکی ہے عام انتخابات میں دفن بھی ہوجائے گی۔اپنے حلقہ این اے99میں مسلم لیگی کارکنوں اورعمائدین علاقہ سے گفتگوکرتے ہوئے اُنہوں نے شیخ رشیدکے بیان پرردعمل میں کہاکہ وزیراعظم میاں شہبازشریف سمیت تمام ارکان اورکارکن میاں نوازشریف کی قیادت پرمتحدہیں۔ وہ صفحہ نہیں بلکہ خودکتاب ہیں باقی سب اُن کے پیج ہیں۔شیخ رشیداپنی فکرکریں جن کاکوئی صفحہ نہیں اُن کیسیاست صفحہ ہستی سے مٹ چکی ہے۔نہ وہ خوقائدہیں نہ اُن کاکوئی قائدہے۔ہربارجھوٹی پیشگوئی کرتے ہوئے اُنہیں ندامت بھی محسوس نہیں ہوتی۔24گھنٹے جھوٹ بولنے سے عوامی حمایت حاصل نہیں کی جاسکتی۔

ای پیپر دی نیشن