کامونکی:نان کوالیفائیڈ شخص میڈیکل سٹور پر انجکشن لگانے لگا

کامونکی(نمائندہ خصوصی)محلہ حبیب پورہ میں نان کوالیفائیڈ شخص میڈیکل سٹور پر لوگوں کو انجکشن لگانے لگا،انجکشن خراب ہونے کے متعدد واقعات رونما ہونے کے باوجود عطائی لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے لگے۔ محلہ حبیب پورہ میں دانش نامی شخص نے میڈیکل سٹور بنارکھا ہے جہاں میڈیکل سٹور کی آڑھ میں خود ہی مریض بھی چیک کرنے شروع کردئیے ہیں اور بلا خوف وخطر مریضوں کو خود ہی انجکشن لگانے کا سلسلہ شروع کیا ہواہے جس کو کوئی بھی پوچھنے والا نہیں ہے،واضع رہے کہ عطائیوں کے ہاتھوں انجکشن خراب ہونے کے متعدد واقعات ہوچکے ہیں مگر اس کے باوجود عطائی دھڑا دھڑ اپنا مکروہ دھندا چلارہے ہیں جو کہ کسی بھی وقت جانی نقصان کا باعث بند سکتاہے۔

ای پیپر دی نیشن