کامونکی:4سومقامات  پرنمازعید ادا کی گئی

کامونکی(نمائندہ خصوصی)تحصیل کامونکی میں چار سو سے زائدمساجد،عید گاہوں میں عید کی نمازاداکی گئی۔آستانہ عالیہ چشتیہ آباد شریف میں عید کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر سید جمیل الرحمان چشتی کہا کہ عید کا دن اپنی خواہشات نفسیات تکبر انانیت خود پسندی کو قربان کرنے کا دن ہے۔ قربانی دراصل سیدنا ابراہیم ؑ اوراسماعیل ؑکی بے مثال قربانیوں کی یاد گار ہے جسے اللہ نے اول ترین عبادت قرار دیکر اس کا احترام تمام مسلمانوں پر لازم کر دیا ،قربانی کا مقصد نمود ونمائش کے بجائے خالصتا اللہ کی رضا اور مستحقین کی مدد ہونا چاہئے۔سنت ابراہیمی کا تقاضا ہے ہم بھی دین ِ اسلام ،ملک و ملت کی خاطر کسی قسم کی قربانی سے گریز نہ کریں ۔

ای پیپر دی نیشن