کامونکی(نمائندہ خصوصی)غیر قانونی طور پر کھالیں اکٹھی کرنے والے تین افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ٹبہ محمدنگر کا محمد وسیم،ہرڑروڈ کا اظہر عباس اور موڑ ایمن آباد کا محمدا جمل پابندی کے باوجود غیر قانونی طور پر قربانی کی کھالیں اکٹھی کررہے تھے کہ اطلاع ملنے پر سٹی پولیس نے چھاپہ مار کر تینوں کو گرفتارکرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔