کامونکی:غیر قانونی طور پر کھالیں اکٹھی کرنے پر 3مقدمات

Jul 13, 2022

کامونکی(نمائندہ خصوصی)غیر قانونی طور پر کھالیں اکٹھی کرنے والے تین افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ٹبہ محمدنگر کا محمد وسیم،ہرڑروڈ کا اظہر عباس اور موڑ ایمن آباد کا محمدا جمل پابندی کے باوجود غیر قانونی طور پر قربانی کی کھالیں اکٹھی کررہے تھے کہ اطلاع ملنے پر سٹی پولیس نے چھاپہ مار کر تینوں کو گرفتارکرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔

مزیدخبریں