حافظ آباد (نمائندہ خصوصی، نامہ نگار) حافظ آباد میںکسوکی روڈ پر میونسپل کمیٹی کا خاکروب دوران ڈیوٹی کرنٹ لگنے سے دم توڑ گیا۔ میونسپل کمیٹی کا سینٹری ورکر سلمان ظفرکسوکی روڈ پر عید کے روز صفائی ستھرائی کی ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا کہ اسے پیاس لگی جس پر اس نے قریبی الیکٹرانک کولر سے پانی پینے کی کوشش کی تو اسے شدید کرنٹ لگا جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔