گوجرانوالہ  میں نمازعید الاضحی کے اجتماعات میں ملکی سلامتی کیلئے دعائیں کی گئیں 

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) ملک کے دیگر حصوں کی طرح گوجرانوالہ میں بھی عید الاضحی مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت کے ساتھ منائی گئی،  شہر کی مساجد، پارکوں ، کھلے میدانوں، عیدگاہوں میں  نماز عیدالاضحی کے روح پرور اجتماعات منعقد ہوئے جس میں آئمہ کرام نے فلسفہ قربانی پر روشنی ڈالی اور اسلام کی سربلندی، ملک کی ترقی اور استحکام کے لئے دعائیں کی گئیں، جن کے بعد سنت ابراہیمی ادا کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کی گئی۔۔نماز عید کے بعد پاکستان کی ترقی اور خوشحالی سمیت امت مسلمہ کے لیے بھی خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔نماز عید کے موقع پر عید گاہوں اور مساجد میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے، دریں اثنالاکھوں فرزندان اسلام  نے بڑے پیمانے پر سنت ابراہیمی کی یاد میں گائے، اونٹ، بکرے، دنبوں کی اللہ کی راہ میں قربانی دی اور جانوروں کا گوشت عزیز ورشتہ داروں اور مستحقین میں تقسیم کیا ۔

ای پیپر دی نیشن