شیخوپورہ: خالد محمو دکا عیدکے دنوں میں حلقہ کی مختلف وارڈز کا دورہ

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار میاںخالد محمو دنے عیدالاضحی ،ٹرو،مرو کے ایام میں حلقہ کی مختلف وارڈز کا دورہ کیا سابق کونسلرز ، پارٹی عہدیداروں ، معززین سے ملاقاتیں کر کے انہیں عیدالاضحی کی مبارکباد دی اور پی پی 140 کے ضمنی انتخابات کے حوالہ سے گفتگو اور ووٹرز ، سپورٹرز کی آراء بھی سنیں میاںخالد محمودنے میاں تیمور خالد کے ہمراہ یونائیٹڈ پارک ،رسول نگر، گلوریا کالونی ،فاروق نگر ، ڈیرہ خورشید سمیت دیگر علاقوں کے معززین کے پاس گئے اس موقع پرسید علی عباس بخاری، میاں منیر، سردار ریاض ڈوگر، چودھری صغیر بھٹہ ،ملک ریاض سمیت دیگر بھی ہمراہ تھے معززین سے گفتگو کرتے میاں خالدمحمود نے کہاکہ ملکی ترقی اور عوامی خوشحالی کیلئے ضروری ہے کہ مسلم لیگ (ن) کومضبوط سے مضبوط بنایا جائے اگر عمران خان نے قوم سے کئے گئے وعدے پورے کئے ہوتے تو آج ہم ان کے ساتھ کھڑے ہوتے انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف کا کوئی ویژن اورمشن نہیں ہے ساڑھے تین سالوں کے دوران ذاتی کردار سے جو کچھ کراسکے وہ کرایا ۔ 17جولائی کے بعد ترقی کا عمل وہی سے شروع کرایا جائیگا جہاں پر چھوڑا گیا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن