اسلام آباد(خبر نگار)محکمہ موسمیات کے مطابق آج بدھ کے روز اسلام آباد، پنجاب،خیبر پختونخوا، مشرقی بلوچستان ،کشمیر،گلگت بلتستان اورزیریں سندھ میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ۔خطہ پوٹھوہار،راولپنڈی ، اسلام آباد، بالائی اور وسطی خیبر پختونخوا، بالائی اوروسطی پنجاب اور کشمیر میں موسلادھار بارش کی توقع ہے گذشتہ روزمنگل کو اسلام آباد، بالائی اوروسطی پنجاب،خیبر پختونخوا، مشرقی بلوچستان ،کشمیر، گلگت بلتستان اورزیریں سندھ میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی راولپنڈی ، اسلام آباد، بالائی خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب اور کشمیر میں بھی موسلادھار بارش ہوئی موسلادھار بارش کے باعث خضدار ،لسبیلہ، قلات، اسلام آباد/راولپنڈی ، لاہور ، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد،سیالکوٹ، نارووال، میانوالی، پشاور، صوابی اورمردان میں نشیبی علاقے زیر آب آنے اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم بالائی پنجاب، بالائی اور وسطی خیبرپختونخوا ، جنوبی بلوچستان ،کشمیر اور بدین میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی سب سے زیادہ بارش ملی میٹرپنجاب:اٹک 70، اسلام آباد ایئرپورٹ35، گولڑہ 04،زیرو پوائنٹ ، سید پور، بوکڑہ03)،راولپنڈی (چکلالہ03، شمس آباد 02)،قصور 28، فیصل آباد 06،جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ 02، خیبر پختونخوا: بنوں 28، چراٹ 25، دیر (بالائی02)، سیدو شریف 01، بلوچستان:پنجگور 25، پسنی 19،اورماڑہ17، گوادر، لسبیلہ 08، کشمیر: کوٹلی 12 اورراولاکوٹ03 سندھ: بدین میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈکییگئیزیادہ سیزیادہ درجہ حرارت: سبی 46، نوکنڈی43 اورکوٹ ادو میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
بارش امکان