ڈیرہ مراد جمالی (نامہ نگار)ڈیرہ مراد جمالی میں طویل عرصے سے پینے کے پانی کا مصنوعی بحران برقرار ‘ شہری عید کے روز اور عید گزرنے کے بعد بھی پینے کے پانی کی فراہمی سے محروم رہے۔ کمشنر نصیر آباد ڈویژن فتح خان خجک عید کے دوسرے روز شہر کے گلی کوچوں کا جائزہ لینے خود پہنچ گئے ۔ڈومکی محلہ شرقی ڈیرہ مراد جمالی میں شہریوں نے ایکسین پی ایچ ای نصیر آباد رضیہ سلطانہ کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیئے۔ شہریوں نے شہر میں پانی کی عدم فراہمی کی وجہ ایکسین کی لاپرواہی اور عید کی چھٹی پر روانگی بتائی۔ کمشنر نے ایس ای پی ایچ ای سے کہا کہ ایکسین اگر شہر میں نہیں ہے تو کیاشہر میں پانی کی فراہمی بند رہے گی۔ انہوں نے سپرنٹنڈنگ انجینئر اور ایکسین پی ایچ ای نصیر آباد کوحکم دیاکہا کہ شہریوں کو فوری طور پر پانی کی فراہمی شروع کر کے مجھے آگاہ کیا جائے ۔ کمشنر نصیر آباد فتح خان خجک کی عوام دوستی پر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا ۔
ڈیرہ مراد جمالی عید کے ایام میںبھی پینے کے پانی سے محروم
Jul 13, 2022