کوئٹہ(بیورو رپورٹ) ایڈمنسٹریشن میٹروپولیٹن عید الاضحی کے موقع پر کوئٹہ شہر میں صفائی کرانے میںمکمل طور پر ناکام رہی۔ شہر میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر اور قربانی کے جانوروں کی الائشوں نے شہریوں کا سانس لینا محال کردیا۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کی اہم شاہراہوں سبزل روڈ اور قمبرانی روڈ پر گندہ پانی کھڑا رہنے کے باعث جگہ جگہ گھڑے بن چکے ہیں اور آئے روز ٹریفک حادثات ہوتے رہتے ہیں۔ علاقہ مکینوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو‘صوبائی وزیر بلدیات و دیگر حکام بالا سے اپیل کی ہے کہ سبزل روڈ پر سے اس گندگی اور غلاظت کو ہٹایا جائے اور جلد ازجلد روڈ کی مرمت کرائی جائے تاکہ عوام کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔