مکرمی: نامعلوم وجوہ کی بنا پر سرکاری ملازمت کی آسامیاں نہیں نکالی جا رہی ہیں حالانکہ تحریک انصاف نے ایک کروڑ نوکریوں کا خواب دکھا کر پڑھے لکھے جواں سال طبقے کے ووٹ حاصل کر کے اپنی جیت یقینی بنائی اور اقتدار کے سنگھاسن پر جا بیٹھی ۔اب وزیر اعظم کا یہ فرمان کہ سرکار نوکریوں اور پینشن کے پیچھے نوجوان نہ بھاگیں ہنر مند بنیں اور کاروبار کریں ۔،سوائے مایوسی لے کر نوکری کے انتظار میں اوور ایج ہو رہے ہیں اور جن کی جیب میں نوکری کی درخواست آن لائن یا رجسٹری کرنے کے لئے صرف ایک سو روپیہ بھی نہیں وہ کس رقم سے کاروبار کریں ؟ اور اپنی بھوک مٹانے کے لئے پرائیویٹ کام کریں یا ہنر سیکھیں ۔ان کے پاس کوئی چوائس نہیں ہے ۔براہ کرم وزیر اعظم ایک کروڑ نوکریوں کا انتظام کریں اور اپنا وعدہ بلکہ پارٹی منشور پر عمل کریں اور خالی جیب نوجوانوں کو نوکری کے بجائے کاروبار اور دوسروں کاموں کا رنجیت سنئگھ برانڈ مشورہ نہ دیں بس فورا ہر محکمہ میں خالی آسامیوں پر بھرتی کا عمل شروع کریں تاکہ جواں سال طبقے میں حد سے برھتی بے چینی کا خاتمہ ہو سکے اگر انہوں نے ایسا نہ کیا تو اگلے الیکشن میں اقتدار حاصل کرنے کا خواب نہ دیکھیں
(ارشاد علی 03005607303اٹک )
پڑھے لکھے نوجوان کہاں جائیں
Jul 13, 2022