نشتر ہسپتال میں ادویات نایاب، مسائل کے انبار، ڈاکٹرزکااحتجاج

Jul 13, 2022

ملتان (خصوصی رپورٹر)نشتر ہسپتال میں ادویات کی بدترین قلت ،پارکنگ سیکیورٹی اور ڈاکٹرز سمیت مریضوں کے بڑھتے مسائل اور نااہل نشتر انتظامیہ کے خلاف پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے میدان میں اترنے کا فیصلہ کر لیا ہے، اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ  13 جولائی آج دن 11 بجے وارڈ 5 نشتر ہسپتال میں صدر پی ایم اے ملتان پروفیسر ڈاکٹر مسعود ہراج نے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے اجلاس میں احتجاجی تحریک چلانے کیلئے لائحہ عمل طے کیا جائیگا۔
 نشتر ہسپتال

مزیدخبریں