روہیلانوالی، سیوریج لائن کی صفائی کرتے  2 سینیٹری ورکرز جاں بحق

Jul 13, 2022

مظفرگڑھ(نامہ نگار)سیوریج لائن کی صفائی کے لیے گٹر میں اترنے والے 2 سینیٹری ورکرز جاں بحق ہوگئے،،دونوں ورکرز کی لاشیں نکال لی گئیں.تفصیلات کیمطابق روہیلانوالی میں سیوریج لائن کی صفائی کے لیے ایک سینیٹری ورکر گٹر میں اترا تو وہ بیہوش ہوگیا،،ساتھی کو بچانے کے لیے گٹر میں اترنے والا دوسرا سینیٹری ورکر بھی بیہوش ہوگیا،،واقعے کی اطلاع ریسکیو کو دی گئی،،ریسکیو نے آپریشن کے بعد دونوں سینیٹری ورکرز ریاض اور ربنواز کی لاشوں کو گٹر سے نکال لیا،،اہل علاقہ نے الزام عائد کیا ہے کہ دونوں سینیٹری ورکرز کو بغیر حفاظتی لباس اور آلات کے گٹر میں اتارا گیا.ریسکیو نے جاں بحق ہونے والے سینیٹری ورکرز کی لاشیں ہسپتال منتقل کردیں.ذرائع کیمطابق جاں بحق ہونے والا ورکر ربنواز ریٹائرڈ ہونا چاہا رہا تھا مگر اسکے ریٹائرمنٹ کے کاغذات پر دستخط نہیں کیے گئے اور یہ کہہ کر ٹرخا دیا گیا کہ پہلے عید کے ایام میں نوکری پر حاضر رہو،جس کے بعد فوری طور پر ریٹائرمنٹ کے کاغذات پر دستخط کردئیے جائیں گے،مگر قدرت نے مہلت ہی نہ دی اور ربنواز نوکری سے ریٹائر ہونے کی بجائے زندگی سے ہی ریٹائر ہوگیا۔
سینیٹری ورکرز جاں بحق
   

مزیدخبریں