بہاولپور(نیوز رپورٹر،خبرنگار)عیدکے روز گوشت کاقیمہ بنانے والوں کاکاروبار عرو ج پررہا ،عید کے دونوں روز قیمہ نکالنے والی مشینوں پر شہریوں کارش رہا، شہری 30 روپے کلو کے حساب سے گوشت کاقیمہ نکلواتے رہے مختلف گھروں میں سری اورپائے جلائے اوربنائے جاتے رہے چھوٹے سری پائے 300 روپے فی کس اوربڑے سری پائی600 روپے میں جلائے اور 100 اور 200 میں بنائے جاتے رہے ۔عیدقربان پر قصائیوں کووی وی آئی پی کادرجہ حاصل رہا‘ پہلے روز قصائیوں نے بکرے کے 3000 روپے ‘بڑے جانورکے 15000 سے 20000 روپے تک وصول کئے۔
قیمہ اور سر پائے
عیدکے روزقیمہ اور سر پائے بنانے والوں کاکاروبار عرو ج پررہا
Jul 13, 2022