حلقہ کے عوام دین کو تخت پر لانے کیلئے تیار ہوچکے، زاہد حمید گجر  

Jul 13, 2022

ملتان (  سپیشل رپورٹر) تحریک لبیک پاکستان ضمنی الیکشن پی پی 217 امیدوار ایم پی اے چوہدری زاہد حمید گجر نے کہا ہے کہ عوام کی عدالت نے اپنا فیصلہ سنادیا ہے کہ حلقہ کے غیور لوگ دین کو تخت پر لانے کیلئے تیار ہوچکے۔اپنے میڈیٹ پر ڈاکہ ہرگز نہیں ڈالنے دینگے اس موقع پر فضا لبیک کے نعروں سے گونجتی رہی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضمنی الیکشن پی پی 217 ملتان تحریک لبیک پاکستان کی عوامی پاور شو ریلی کے شرکاء سے خطاب میں کیا تحریک لبیک پاکستان حلقہ پی پی 217 میں الیکشن کمپین ریلی کا آغاز حور مل سے ہوا ریلی مقررہ روٹ بی سی جی چوک باراستہ چوک شہباز سورج کنڈ روڈ پرانا شجاع آباد روڈ ڈبل پھاٹک،چونگی نمبر 22 سے ہوتی ہوئی چوک شہباز اختتام پذیر ہوئی جس کی قیادت امیر تحریک لبیک پاکستان جنوبی پنجاب سید سرور شاہ سیفی نے کی اور خصوصی شرکت امیدوار ایم پی اے چوہدری زاہد حمید گجر ،علامہ مجاہد اسماعیل رضوی ،مفتی مظہر حسین چشتی بابا افضل نقشبندی و دیگر ذمہ داران کے علاوہ ہزاروں افراد نے کی ریلی شرکت کی۔
 زاہد حمید گجر

  

مزیدخبریں