ہم نے عوام کو حکمرانوں کے محلات کی طرف جانے سے روکا ہوا ہے اور ملک کو سری لنکا نہیں بننے دیا:فواد چوہدری

پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ اشرافیہ انقلاب کی راہ میں رکاوٹ ہے،چاہتے ہیں ووٹ سے قوم انقلاب کی طرف گامزن ہو،ہم نے عوام کو حکمرانوں کے محلات کی طرف جانے سے روکا ہوا ہے اور ملک کو سری لنکا نہیں بننے دیا۔ اسٹبلشمنٹ ملک کے نظام کا حصہ ہے، اس کے ساتھ بات چیت ہوتی رہتی ہے،ایکس اور وائی کو چاہیے کہ وہ کچھ نہ کریں۔کہا ضمنی الیکشن میں دھاندلی کا مکمل بیانیہ سامنے آرہا ہے،یاسرجتوئی کے حامیوں کو ہراساں کیا گیا،پولیس نے پی ٹی آئی کی کارنر میٹنگ پر دھاوا بولا،کئی جگہوں پر دھاندلی حکومت نے خود کی ہے،مظفر گڑھ میں ہمارے رہنما کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا۔مسلم لیگ ن کے ورکرز ان الیکشن میں حصہ نہیں لے رہے، الیکشن مہم چلانے کیلئے آدھی کابینہ کو مستعفی ہونا پڑا،پری پول ریگنگ سے متعلق پٹیشن عمر ایوب نے سپریم کورٹ میں فائل کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن