سرکاری ادارے ٹیکس دہندگان کو شک کی نگاہ سے نہ دیکھےں: طارق محمود 


لاہور(کامرس رپورٹر )لاہور ٹیکس بار کے سینئر ممبر ،سابق چیئرمین سیلز ٹیکس ریفنڈز کمیٹی طارق محمود میونے کہا ہے کہ سرکاری ادارے ٹیکس دہندگان کو شک کی نگاہ سے نہ دیکھیں۔ موجودہ حالات میں جب غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری کا حجم کم ہو رہا ہے ایسے میں سرمایہ کاری سہولت کونسل امید کی کرن ہے۔ غیر ملکی سرمایہ کاروں کے ساتھ مقامی سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول فراہم کرنا ہوگا تاکہ وہ ملک میں سرمایہ کاری کیلئے راغب ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹیکس بار کے ممبران اور کاروباری شخصیات سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔اس موقع پرفرمان الٰہی ،عرفان خان،ارشد قصوری ،آس محمد،محمد ندیم،فرحان خان،محمد قاسم ،عبدالحق ،بکرم خاں اور دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور عسکری قیادت کا معیشت کی بہتری کے لئے ایک پیج پر ہونا انتہائی خوش آئند ہے۔ حالیہ دنوں میں زراعت کی ترقی کے لئے بھی جو اعلانات کئے گئے ہیں۔ وہ بھی خوش آئند ہیں ، اگر حکومت زراعت پر توجہ مرکوز کر لے تو ہمارا نہ صرف درآمدی بل کم ہو سکتا ہے بلکہ پاکستان برآمدات بڑھا کر اربوں ڈالر کما سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ادارے ٹیکس دہندگان کو شک کی نگاہ سے نہ دیکھیںا ،ٹیکس دہندگان حکومت کے پارٹنر زہیںجو اپنی آمدن سے ٹیکس ادا کرتے ہیں اور اس سے ہی ملک کا نظام چلتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...