نئے انتخابات اپنے مقررہ وقت پر  ہونے چاہئےں :عابد حسین صدیقی 

Jul 13, 2023


لاہور(نامہ نگار) پیپلز پارٹی کے سنیئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ نئے انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہونے چاہئےں اور اگست میں جیسے ہی آئین و قانون کے مطابق اسمبلیوں کی مدت پوری ہو تو اسمبلیوں کو تحلیل کردیا جائے اور ایک متفقہ نگران سیٹ اپ کے تحت نئے انتخابات کروائے جائیں۔ پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ ےہی چاہتی ہے کہ آئین و قانون کے مطابق بروقت ملک بھر میں انتخابات کروائے جائیں۔ مسلم لیگ (ن) کو چاہئے کہ وہ اب اپنے وزیر اعظم سے کہیں کہ وہ عوام کو ڈلیور کرے۔ وگرنہ عوام ان سے الیکشنوں میں اپنے ووٹ کی طاقت سے حساب لے لیں گے۔ مسلم لیگ (ن) کو ریلیف دینا ہی ہوگا۔

مزیدخبریں