لاہور(لیڈی رپورٹر)شعبہ انٹیریر ڈیزائن کے زیر اہتمام لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی میں سالانہ فرنیچر ڈیزائن نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ وائس چانسلر لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شگفتہ ناز نے نمائش کا افتتاح کیا۔ افتتاحی خطاب میںوائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شگفتہ ناز نے کہا کہ فرنیچر کے ڈیزائن میں طالبات نے روایتی اور جدت کا مظاہرہ کیا جو کہ جدید رہائش گاہوں کی مسلسل بڑھتی ضروریات کو پورا کرتا ہے۔ نمائش کے منفرد پہلوو¿ں میں سے ایک ثقافتی پہلوو¿ں کا امتزاج ہے۔
لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی میں سالانہ فرنیچر ڈیزائن نمائش
Jul 13, 2023