حکمران طبقہ کو ریلیف: بجلی صارفین  پر 46 ارب 76 کروڑ روپے کا نیا بوجھ ڈالا جائےگا:مولانا محمد علی قادری 

Jul 13, 2023


لاہور (کلچرل رپورٹر) مرکزی جمعیت تحفظ پاکستان کے سربراہ مولانا محمد علی قادری نے پریس نوٹ میں کہا کہ بجلی صارفین پر 46 ارب 76 کروڑ روپے کا نیا بوجھ عوام پر ڈالا جائے گا جبکہ غریب عوام پہلے ہی بجلی کے بلوں سے پس رہے ہیں۔ اتحادی حکومت عوام کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کے دعوے کر رہی ہے ، دوسری جانب بجلی‘ گیس‘ پٹرولیم جیسی مصنوعات جیسی بنیادی اشیاءنرخ آئے روز بڑھا کر عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کیا جا رہا ہے۔ نرخوں میں نیا اضافہ عوام کا کچومر نکال دے گا جبکہ حکمران طبقات جولاکھوں میں تنخواہیں وصول کر رہا ہے اسے بجلی‘ گیس اور پٹرول سرکار کی طرف سے مفت میسر ہے۔

مزیدخبریں