ننکانہ صاحب(نامہ نگار) صوبائی صدر ایپکا ظفر علی خان، مرکزی جنرل سیکرٹری خالد جاوید سنگھیڑا سمیت دیگر قائدین ایپکا کی کال پر ضلع بھر کے ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں دفاتر کی تالہ بندی کر کے مکمل ہڑتال کی جبکہ ضلعی صدر ایپکا حاجی محمدا کرم گجر، ذکاءحسین چوہان، محمد عمران تارڑ، مشتاق احمد سیال اور غضنفر علی سمیت دیگر کی قیادت میں ضلع بھر کے مختلف محکموں سے سینکڑوں ملازمین مختلف بسوں اور کاروں کے ذریعے پنجاب سول سیکرٹریٹ لاہور کے سامنے احتجاجی دھرنا میں شریک ہوئے اس موقعہ پر ضلعی صدر حاجی محمدا کرم گجر، محمد عمران تارڑ ، غضنفر علی ودیگر ایپکا عہدیدران نے صحافیوں سے گفتگو کرتے کہا کہ وفاق اور دیگر صوبوں نے سکیل نمبر 1تا 16 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصدسکیل 17 سے اوپر کے ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فیصد اور پنشنرز کی تنخواہوں میں 17.5 فیصد اضافہ کیا ہے جبکہ پنجاب نے ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فیصد اور پنشنرز کی تنخواہوں میں 5 فیصد اضافہ کر کے ملازم دشمنی کا ثبوت دیا ہے۔
ننکانہ : ضلع بھر کے ملازمین کی مطالبات کے حق میں ہڑتال
Jul 13, 2023