الخدمت نے قربانی کا گوشت 18لاکھ سے زائد غرباءتک پہنچایا :اکرام الحق سبحانی 


لاہور (خصوصی نامہ نگار)الخدمت فاﺅنڈیشن پنجاب کے صدر اکرام الحق سبحانی نے کہا کہ الخدمت فاونڈیشن نے ہر سال کی طرح امسال بھی قربانی فی سبیل اللہ کا فریضہ سر انجام دیا اس کے تحت 82کروڑ روپے کی مالیت سے 4979گائے،2427بکرے کا گوشت 18لاکھ سے زائد غرباءتک پہنچایا گیا۔اجتماعی قربانی کے تحت پنجاب وسطی میں 15ہزار سے زائد گائے قربان کی گئیں جن کی مالیت 2ارب روپے زائد ہے۔ قربانی کا یہ سلسلہ صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ52گائے اور407بکروں کا گوشت کشمیر، فلسطین، روہنگیا اور شام کے مستحقین افراد تک پارٹنر اداروں کے تعاون سے پہنچانے کا بندوبست بھی کیا گیا۔ ا عبدالعزیز عابد، رانا عثمان ودود، محمد فاروق چوہان اور عمران الحق کے ہمراہ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اکرام الحق سبحانی نے کہا کہ الحمد اللہ الخدمت فاونڈیشن نے ہر موقع پر پاکستان کے عوام کی خدمت کی ہے اور یہ سلسلہ ہمیشہ جاری رہے گا۔ الخدمت فاونڈیشن پنجاب وسطی نے بھی فی سبیل اللہ 12کروڑ 17لاکھ روپے سے 821گائے اور 278بکروں کی قربانی کی۔الخدمت قربانی پروجیکٹ کے تحت پاکستان کے طول و عرض میں خصوصی طور پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بڑے پیمانے پر گوشت تقسیم کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن