فیروز والہ( نامہ نگار) دو افراد اور اسرار طور پر ہلاک ہو گئے۔ شاہدرہ میں دربار کا متولی پر اسرار طور پر ہلاک ہو گیا‘ پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال بھجوا دی ۔شہریوں نے دربار کے متولی کو مردہ حالت میں دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی ‘پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے اور نعش قبضہ میں لے کر واقعہ کی رپورٹ درج کر لی۔ غازی ککہ میں ایک نوجوان پر اسرار طور پر ہلاک ہو گیا۔ پولیس نے نعش قبضہ میں لے لی۔ پولیس کے مطابق متوفی نشئی معلوم ہوتا ہے۔
فیروز والہ : دربار کے متولی سمیت 2افراد پراسرار طور پر ہلاک
Jul 13, 2023