ہائیکورٹ : قتل کیس میں ملزم کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر ریکارڈ رکھنے کا حکم 


لاہور(نامہ نگار)لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم نے قتل کیس میں ملزم کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ایف آئی آر کا مینوئل اور کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ رکھنے کی ہدایت کر تے ہوئے سماعت ملتوی کردی،آئی جی پنجاب نے ریکارڈ کو محفوظ رکھنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کی یقین دہانی کرادی،ملزم کے خلاف تھانہ گرین ٹاو¾ن میں قتل کا مقدمہ درج ہے، درخواست گزارنے موقف اپنایا کہ ایف آئی آر میں قتل کے وقت میں تضاد ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...