لاہور(نامہ نگار) لاہورہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے سی سی پی او لاہور کو 10 اگست تک اوورسیز پاکستانی بچے کو بازیاب کروا کرعدالت میں پیش کرنے کا حکم دےدیا،عدالت کے روبرو سی سی پی او نے موقف اختیار کیا کہ باٹا پورکے علاقہ سے لاپتہ ہونے والے بچے علی ضیاءکی بازیابی کیلئے کوششیں کررہے ہیں مہلت دی جائے،درخواست گزار جہانزیب نے موقف اختیار کیا تھا کہ سات سالہ بیٹے علی ضیاءکو ڈیڑھ ماہ قبل اغوا کرلیا گیا۔ تھانہ باٹا پولیس نے مقدمہ درج کیا مگر تاحال بازیاب نہیں کروا سکے۔