آئی جی پنجاب کی سرگودھا میں مسافروں کی جانیں بچانےوالے ہیڈ کانسٹیبل شاہد صفدر سے ملاقات

Jul 13, 2023

لاہور(نامہ نگار) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سرگودھا میں وین آتشزدگی میں مسافروں کی جانیں بچانے والے ہیڈ کانسٹیبل شاہد صفدر سے اپنے دفتر میں ملاقات کی، ڈاکٹر عثمان انور نے ہیڈ کانسٹیبل شاہد صفدر کو بہادری و فرض شناسی کے بے مثال مظاہرے پر سینے سے لگا کر شاباش دی اور تعریفی سند اور کیش ایوارڈ سے بھی نوازا۔

مزیدخبریں