ن لیگ عام انتخابات میں جیت کر حکومت بنائےگی: طارق محمود

Jul 13, 2023


شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن) کے سےنئر نائب صدر سابق ممبر ضلع کونسل وامیدوار پی پی 138 حاجی طارق محمود ڈوگر نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو قائد مسلم لیگ (ن) کا نعرہ تھا ہے اور رہے گا، آئین میں تمام اداروں کی حدود اور کردار کا تعین ہے،سابق وزیر اعظم نواز شریف وطن عزیز کیلئے امن اور ترقی کی علامت تھے اور انکی وطن واپسی کا پاکستانی عوام شدت سے انتظار کر رہے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے روشن کینال گارڈن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر ملک نوید بگا ڈوگر و دیگر بھی موجود تھے ،حاجی طارق محمود ڈوگرنے کہا کہ الیکشن میں ہم اپنے ایجنڈے اور منشور کے تحت حصہ لیں گے، مسلم لیگ ن آئندہ عام انتخابات میں جیت کر حکومت بنائے گی۔

مزیدخبریں