ہائیکورٹ : پی سی بی کے سابق چیف الیکشن کمشنر کی برطرفی کےخلاف درخواست چیف جسٹس کوواپس بھجوادی گئی

Jul 13, 2023


لاہور(نامہ نگار)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد رضا قریشی نے پی سی بی کے سابق چیف الیکشن کمشنر احمد شہزاد فاروق رانا کی برطرفی کےخلاف درخواست جسٹس شاہد کریم کے روبر و مقرر کرنے کیلئے فائل چیف جسٹس کوواپس بھجوادی،درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ احمد شہزاد فاروق راناکی تعیناتی پی سی بی آئین اور میرٹ کے تحت عمل میں آئی،چیف الیکشن کمشنر کو عہدے کی معیاد مکمل کئے بغیر عہدے سے ہٹا دیاگیا،وفاقی حکومت نے غیر قانونی نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے درخواست گزار کو عہدے سے ہٹا دیا،وفاقی حکومت نے سیاسی بنیادوں پر غیر قانونی نوٹیفیکیشن جاری کیا، برطرفی پی سی بی آئین اور قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے،استدعا ہے کہ عدالت وفاقی حکومت کا احمد شہزاد فاروق راناکی برطرفی کا نوٹیفیکیشن کالعدم قرار دے،عدالتی فیصلہ آنے تک حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے احمد شہزاد فاروق راناکو عہدے پر بحال کرنے کا حکم دے۔

مزیدخبریں